کرکٹ ورلڈکپ 2027، ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا
Oct 1, 2026|ویب ڈیسک
دبئی( سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے شائقین کے لیے ٹکٹ بیلٹ کا مرحلہ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا اور 21 نومبر تک جاری رہے گا۔عالمی کرکٹ کونسل کے مطابق شائقین ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ورلڈکپ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ ایک میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ طلب کیے جاسکیں گے۔عالمی کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ ٹکٹ بیلٹ میں درخواست جمع کرانے کے لیے شائقین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔