ایشین گیمز والی بال، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
ناگویا( سپورٹس ڈیسک) جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مینز والی بال مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو مسلسل تین سیٹوں میں شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا سیٹ 25-19، دوسرا 25-23 اور تیسرا 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ مقابلہ ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہا۔پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 75 جبکہ بھارتی ٹیم نے 60 پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان کی جانب سے اسپائکس پر 50 اور بلاکس پر 6 پوائنٹس بنائے گئے، جبکہ بھارت نے بالترتیب 33 اور 4 پوائنٹس حاصل کیے۔پاکستان کی کامیابی میں مراد خان نمایاں رہے، جنہوں نے 22 پوائنٹس حاصل کیے۔ ان میں 21 پوائنٹس اسپائکس اور ایک سروس کے ذریعے بنایا گیا۔ مصور خان نے 7، حماد نے 8 جبکہ عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس حاصل کیے۔اس کامیابی کے بعد پاکستان نے ایشین گیمز مینز والی بال کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔