بخار کے باعث نجم الحسن شنٹو ایشین گیمز سے باہر ہوگئے
Oct 1, 2026|ویب ڈیسک
ناگویا( سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کے بیٹر نجم الحسن شنٹو مسلسل بخار کے باعث جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مزید مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔شنٹو بنگلا دیشی ٹیم کے ساتھ ناگویا پہنچنے کے بعد سے بیمار ہیں اور گزشتہ چار روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔ ٹیم کے فزیو بیجدال اسلام خان کے مطابق مسلسل بیماری کے باعث وہ کمزوری کا شکار ہیں اور بروقت صحت یاب ہونے کا امکان نہیں، جس کے بعد انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب بارش کے باعث بنگلا دیش اور ملائیشیا کے درمیان طے شدہ کوارٹر فائنل منسوخ ہوگیا۔ بہتر درجہ بندی کی بنیاد پر بنگلا دیش نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ایشین گیمز کرکٹ کے دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلا دیش جبکہ دوسرے میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔