ناروے کی پارلیمنٹ میں ایپسٹین روابط پر 11 حکام سے پوچھ گچھ
اوسلو( مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے کی پارلیمنٹ نے امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے ناروے کے سیاست دانوں اور سفارت کاروں کے روابط سے متعلق عوامی سماعت شروع کردی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے موجودہ اور سابق وزرائے خارجہ و ترقیاتی امور کے 11 حکام کو طلب کیا ہے، جن میں وزیراعظم جوناس گار اسٹورے بھی شامل ہیں،یہ کارروائی امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جنوری میں ایپسٹین سے متعلق لاکھوں دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد سامنے آئی، جن میں دنیا بھر کی بااثر شخصیات سے اس کے روابط کا ذکر تھا۔ معاملے پر پارلیمانی کارروائی کے ساتھ پولیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں،وزیراعظم جوناس گار اسٹورے، جو 2005ء سے 2012ء تک ناروے کے وزیر خارجہ رہے، نے کہا ہے کہ ان کا ایپسٹین سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کے مطابق سامنے آنے والے مسائل وزارت خارجہ میں کسی نظامی خرابی کے بجائے چند افراد کے اقدامات سے متعلق ہیں، جبکہ مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قواعد میں بھی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔