امریکا کا فوج میں خودکار جنگی کمانڈ قائم کرنے کا اعلان

امریکا کا فوج میں خودکار جنگی کمانڈ قائم کرنے کا اعلان

Oct 1, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوج میں خودکار جنگی کمانڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کی سربراہی فور اسٹار جنرل کرے گا۔نئی کمانڈ کا مقصد روبوٹک جنگی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور فوجی کارروائیوں میں ڈرونز اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو وسعت دینا ہے۔پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق جنگ کی رفتار دفاعی نظام تیار کرنے کی رفتار سے زیادہ تیز ہوچکی ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی نے کم لاگت اور زیادہ درست حملہ آور نظام تیار کرنا ممکن بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو جدید جنگ کے لیے معیار کے ساتھ تعداد پر بھی توجہ دینا ہوگی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین جنگ نے ڈرونز کی فوجی اہمیت نمایاں کردی ہے، جبکہ روسی فوجی ہلاکتوں کے ایک بڑے حصے کا تعلق ڈرون حملوں سے بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال میں اضافے سے عالمی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے۔