پاکستان کا آئی ایم ایف کو قرض میں کمی کا فریم ورک پیش، 2034 تک بڑی کمی کا ہدف

1 گھنٹے قبل
پاکستان کا آئی ایم ایف کو قرض میں کمی کا فریم ورک پیش، 2034 تک بڑی کمی کا ہدف

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو قرض میں کمی کا نیا فریم ورک پیش کر دیا ہے۔فریم ورک کے مطابق اگلے سال قرض کو مجموعی قومی پیداوار کے 67.4 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 2034 تک اسے 55.7 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ ہے۔منصوبے کے تحت 2028 میں قرض ٹو جی ڈی پی شرح 64.7 فیصد، 2029 میں 61.6 فیصد، 2033 میں 56.8 فیصد اور 2034 میں 55.7 فیصد تک لانے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قرض میں کمی کے لیے ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہیں اور اخراجات پر مؤثر کنٹرول کے بغیر ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔آئی ایم ایف کے مطابق ایف بی آر اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہیں، جبکہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنا بھی لازمی ہے۔