پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان

2 گھنٹے قبل
پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کو اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات، تربیتی سہولیات اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر جنید انوار چودھری نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جلد قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا تاکہ ادارے کو ڈگری ایوارڈنگ کا درجہ دیا جا سکے۔وفاقی وزیر کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور بہتر پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میری ٹائم شعبے کی ترقی اور افرادی قوت کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جبکہ اکیڈمی میں اصلاحات کا عمل بھی جاری ہے۔