اسلام آباد( اباسین خبر) ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے 60 دن بعد پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی سفر بحال ہو گیا ہے۔26 فروری 2026 کے بعد پہلی بار تہران سے مہان ایئر کی کمرشل پرواز مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔ پرواز ڈبلیو 51185 تہران سے روانہ ہو کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ذرائع کے مطابق اس روٹ پر مہان ایئر کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور پروازوں کی روانگی کا سلسلہ بھی بحال کر دیا گیا ہے۔ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان اگلی پرواز 7 مئی کو شیڈول ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولت میں بہتری آئے گی۔
پاک ایران فضائی رابطہ بحال، مہان ایئر کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
1 گھنٹے قبل