5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف

5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف

Oct 27, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)گزشتہ 5 سال کے دوران پاکستان میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی میں اس حوالے سے تفصیلات پیش کردی گئیں۔رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز کے سوال پر وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 2020-21 میں 1,482 ارب 31 کروڑ روپے، جبکہ مالی سال 2021-22 میں 2,239 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 2,540 ارب روپے، 2023-24 میں 2,434 ارب روپے اور 2024-25 میں 2,352 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔پارلیمانی سیکریٹری بیرسٹر سعد وسیم نے کہا کہ ٹیکسوں میں چھوٹ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے دی گئی ہے۔