ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی منظوری
Oct 27, 2026|ویب ڈیسک
کراچی ( کامرس ڈیسک)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پورٹ قاسم کے قریب کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے، جو 6,409 ایکڑ رقبے پر پھیلا پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی اقتصادی زون ہوگا۔صنعتی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے نجی اقتصادی زونز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق پالیسی بھی منظور کرلی گئی ہے۔اسی سلسلے میں پنجاب کے سرکاری اسپیشل اکنامک زونز اور صنعتی اسٹیٹس کے لیے نئی اراضی لیز پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ان اقدامات سے صنعتی لاگت میں کمی، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔