پاکستان کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جاپان روانہ
Sep 25, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت اور کامیابی کے عزم کے ساتھ جاپان روانہ ہوگئی۔قومی ٹیم 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ایشین گیمز میں ٹیم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں، تمام حریفوں کے خلاف بھرپور توجہ کے ساتھ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف بھارت کے خلاف نہیں بلکہ ہر ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، ہمارے لیے پورا ٹورنامنٹ اہم ہے اور بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔