محمد شہزاد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

محمد شہزاد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد میں جاری پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے بیٹر محمد شہزاد نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔محمد شہزاد نے کنگز مین اکیڈمی کے خلاف ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا، جنہوں نے 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔محمد شہزاد نے جارحانہ اننگز کے دوران 12 چوکے اور 8 چھکے لگائے اور 62 گیندوں پر 114 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی چھٹی سنچری ہے، جبکہ 49 گیندوں پر بنائی گئی سنچری عالمی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچریوں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔