منیشہ علی نے عالمی مقابلے میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا
Sep 25, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فائٹر منیشہ علی نے انگولا کے شہر لوانڈا میں منعقدہ عالمی مارشل آرٹس مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔منیشہ علی نے میزبان ملک کی فائٹر لیونیلا ازابیل بلائیے کو دوسرے راؤنڈ میں اسٹیڈنگ گلوٹین سبمیشن کے ذریعے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔کامیابی کے بعد منیشہ علی کی والدین سے ویڈیو کال پر گفتگو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں خوشی اور جذبات کے مناظر نمایاں ہیں۔گلگت بلتستان سیاحت کے مطابق منیشہ علی کی کامیابی سے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے، جبکہ ان کی اگلی نظریں یکم نومبر سے جارجیا میں شروع ہونے والی عالمی چیمپئن شپ پر ہیں۔منیشہ علی کی کامیابی کو گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے قابلِ فخر کارنامہ قرار دیا جارہا ہے۔