پاکستان کی بولنگ اچھی رہی، تاہم ہمیں حیرت نہیں ہوئی: کوشال مینڈس
راولپنڈی ( سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے انہیں حیران نہیں کیا، تاہم میزبان بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ اور سیریز میں 0-1 سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان کا دورہ خوشگوار رہا، یہاں انہیں بہت لطف آیا اور اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی کے بعض شعبوں میں خامیاں رہیں، جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہتری لانا ہوگی، بالخصوص نئی گیند کا سامنا کرنے میں بیٹرز کو مزید محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ سری لنکا کی ٹیم اس سے بہتر کھیل پیش کر سکتی تھی اور سیریز میں شکست پر انہیں مایوسی ہوئی۔کوشال مینڈس نے مزید کہا کہ پاکستان آکر انہیں بہت خوشی ہوئی۔ ٹیم نے تقریباً ایک ماہ یہاں قیام کیا اور کھلاڑی بھی اس دورے سے مطمئن ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ سری لنکن ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا دورہ کرے۔