اے ایف سی کوالیفائرز: پاکستان اور اردن کا میچ برابر

اے ایف سی کوالیفائرز: پاکستان اور اردن کا میچ برابر

Nov 21, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک): اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے آخری میچ میں پاکستان نے شاندار اور جاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم محمد موسیٰ کے دو گول کے باوجود پاکستان اور اردن کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔لاس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی نوجوان ٹیم نے شروع سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام پر پنالٹی کک پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں بھی محمد موسیٰ نے اپنی عمدہ فارم جاری رکھی اور ایک اور گول داغ کر پاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی۔تاہم میچ کے آخری لمحات میں ڈرامائی صورتحال دیکھنے میں آئی جب اردن نے بھرپور جوابی حملے کرتے ہوئے انجری ٹائم کے اختتامی لمحات میں گول اسکور کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، جس کے باعث پاکستان یقینی فتح سے محروم رہ گیا۔