پی سی بی کا نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، رضوان باہر

پی سی بی کا نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، رضوان باہر

Nov 21, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 مینز کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو کہ 30 جون 2027ء تک مؤثر رہیں گے۔ نئی فہرست میں حیران کن طور پر قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی شان مسعود اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کسی بھی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس کو مختلف فارمیٹس اور ڈیولپمنٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری: اس کیٹیگری میں سابق کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو شامل کیا گیا ہے۔ٹیسٹ کیٹیگری: ریڈ بال کرکٹ کے لیے اذان اویس، تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس، اسپنر ساجد خان اور سعود شکیل کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری: وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس کے لیے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان، ابرار احمد، عرفات منہاس اور فہیم اشرف کا انتخاب کیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری: مختصر ترین فارمیٹ کی فہرست میں نسیم شاہ، شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔علاوہ ازیں مستقبل کے ستاروں کو نکھارنے کے لیے پی سی بی نے ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں 19 نوجوان کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنایا ہے۔