فاطمہ ثناء کی قیادت میں ویسٹ انڈیز دورے کیلئے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان

فاطمہ ثناء کی قیادت میں ویسٹ انڈیز دورے کیلئے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان

Nov 25, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 15 رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کو دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پاکستانی ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے گی۔ ایک روزہ میچوں پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوگی۔قومی ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 مقابلوں کے دوران 5 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔سیریز کے تمام مقابلے 8 سے 20 دسمبر تک روسو کے ونڈسر پارک میں منعقد ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 8، 10 اور 12 دسمبر جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے 15، 17 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکی تھیں۔قومی ویمنز اسکواڈ:فاطمہ ثناء (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔