حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 میں براہ راست کھلاڑی نہ لینے کا فیصلہ

حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 میں براہ راست کھلاڑی نہ لینے کا فیصلہ

Nov 25, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) حیدرآباد کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12 ویں ایڈیشن کے لیے براہ راست کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فرنچائز کی جانب سے اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق بھی کردی گئی ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ٹیم پی ایس ایل 12 کے لیے براہ راست کھلاڑیوں کی شمولیت کے عمل میں حصہ نہیں لے گی۔واضح رہے کہ براہ راست کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے 23 نومبر آخری تاریخ مقرر تھی، جبکہ پی ایس ایل کی متعدد دیگر ٹیمیں اس مرحلے کے دوران اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرچکی ہیں۔پی ایس ایل 12 کے براہ راست انتخاب کے طریقہ کار کے تحت فرنچائزز کو ایسے ایک ملکی یا غیر ملکی کرکٹر کو براہ راست معاہدے کے ذریعے ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جو لیگ کے گزشتہ 2 ایڈیشنز میں شریک نہ ہوا ہو۔