سعودی اتحادی افواج کے یمن میں حوثی اہداف پر فضائی حملے

سعودی اتحادی افواج کے یمن میں حوثی اہداف پر فضائی حملے

Nov 25, 2026|ویب ڈیسک

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع حوثیوں کے زیرِ قبضہ بندرگاہ الحدیدہ سمیت مختلف مقامات پر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ کارروائی کے دوران الحدیدہ بندرگاہ پر حوثیوں کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ شمالی صوبے صعدہ میں بھی متعدد اہداف تباہ کردیے گئے۔اطلاعات کے مطابق فضائی حملوں سے چند گھنٹے قبل سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ بندرگاہ کے مخصوص علاقوں میں موجود شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی تھی۔دوسری جانب حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے خبردار کیا تھا کہ اگر الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ کیا گیا تو اس کے جواب میں بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں قائم سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔