آپریشن ’11 گرج‘، خیبر پختونخوا میں 56 خوارج ہلاک

آپریشن ’11 گرج‘، خیبر پختونخوا میں 56 خوارج ہلاک

Sep 17, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر)سیکیورٹی فورسز نے مختلف اضلاع میں جاری آپریشن ’11 گرج‘ کے دوران 75 سے زائد کارروائیوں میں 56 خوارج کو ہلاک اور 100 کو شدید زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کارروائیوں کا دائرہ درہ آدم خیل، کرک، اورکزئی، ہنگو، کرم اور پاراچنار سمیت کوہاٹ ڈویژن کے مختلف علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آپریشن کے دوران زمینی کارروائیوں کے علاوہ جدید ڈرونز سے نگرانی اور فضائی حملے بھی کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورکس کی کارروائیوں کی صلاحیت محدود کرنا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں موجود باقی دہشت گردوں اور ان کے ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، تاکہ ان کے ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں سے متعلق اہم عسکری اطلاعات جدید مواصلاتی ذرائع کے ذریعے فوری طور پر سامنے آتی ہیں، جس سے عوام کو دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کی صورتحال سے بروقت آگاہی ملتی ہے۔