عالمی منڈی میں تیل سستا، برینٹ خام تیل 115 ڈالر فی بیرل پر آگیا

عالمی منڈی میں تیل سستا، برینٹ خام تیل 115 ڈالر فی بیرل پر آگیا

Oct 26, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 60 سینٹ کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 101 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔ اسی طرح برینٹ خام تیل 1 ڈالر 56 سینٹ سستا ہوکر 115 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حوثی حملوں کے باعث توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات نے گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔گزشتہ جمعہ امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3 ڈالر اضافے کے ساتھ بلند سطح پر بند ہوئی تھیں۔ گزشتہ ہفتے برینٹ کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ امریکی خام تیل میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔