اسلام آباد( کامرس ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے، جن کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے ترسیلی قیمت 15.6237 اور ڈسٹری بیوشن قیمت 16.9847 امریکی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لیے ٹرانسمیشن قیمت 14.0931 اور ڈسٹری بیوشن قیمت 16.0426 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین پی ایس او کے تین کارگوز اور پی ایل ایل کے ایک سپاٹ کارگو کی بنیاد پر کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اوگرا نے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں، اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا
9 گھنٹے قبل