پشاور( اباسین خبر) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے تعلقات میں بہتری کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف سیاسی رویہ اپنائے تو مستقبل میں تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ بھی سیاسی نوعیت کا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کی وفاقی حکومت سے متعدد بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں جن میں صوبے کے مسائل، این ایف سی، امن و امان اور دیگر معاملات پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے، تاہم تحریکِ انصاف وہاں سنجیدہ گفتگو کے بجائے شور شرابا کرتی ہے۔گورنر خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے کے حقوق اور مسائل کے لیے مؤثر انداز میں مقدمہ لڑنا چاہیے۔
پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف میں فوری بہتری کا امکان نہیں: فیصل کریم کنڈی
18 گھنٹے قبل