لاہور ( اباسین خبر) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یا پارٹی کے اندر کسی قسم کا فارورڈ بلاک موجود نہیں، اور تمام رہنما بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے جہاں ارکان کو اختلافِ رائے کا حق حاصل ہے، تاہم تمام فیصلے باہمی اتفاقِ رائے سے کیے جائیں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حالیہ اجلاس میں تمام ارکان شریک تھے، سوائے ان کے جو بیرونِ ملک تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اور سہیل آفریدی کو مکمل حمایت حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں اور پارٹی ان کی مکمل حمایت اور تحفظ کرے گی۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب رہنما بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں: بیرسٹر گوہر
3 گھنٹے قبل