کوئٹہ( اباسین خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف کارروائی سے متعلق پھیلائی گئی باتیں درست نہیں ہیں اور حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کی ترقی اور بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ان کے مطابق پارلیمنٹ نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ منظور کیا ہے جو اب بلوچستان اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے قانون سازی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی مشاورت سے حل ہو جائے گا۔
دینی مدارس کے خلاف کارروائی کا تاثر غلط ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
7 گھنٹے قبل