سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

7 گھنٹے قبل
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کرنے والی قومی کمپنی نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بوبی ڈیپ ون کنویں سے یومیہ تقریباً دو ہزار بیرل تیل اور ایک اعشاریہ ایک ملین معیاری مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس نئی دریافت کے بعد علاقے میں مزید ذخائر کی تلاش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ اس دریافت سے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور توانائی کے شعبے کو تقویت ملے گی۔ترجمان کے مطابق اس پیش رفت سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور ملکی درآمدی بل میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔