پاکستان اور ایران کی تجارت کے فروغ کیلئے تفتان میں نیا لینڈ کسٹمز اسٹیشن قائم
Jun 24, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تفتان ریلوے اسٹیشن کی 11.75 ایکڑ اراضی کو لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔اس اقدام کے ساتھ تفتان میں کسٹمز سہولیات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت نئے لینڈ کسٹمز اسٹیشن پر درآمدی اور برآمدی سامان کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اور کلیئرنس کی اجازت دے دی گئی ہے۔حکام کی جانب سے لینڈ کسٹمز اسٹیشن کی حدود اور جغرافیائی محل وقوع کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ یہ نیا مرکز 11.75 ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔