بھارتی کانٹینٹ کری ایٹر پاکستانی ڈرامے کا منظر نقل کرنے پر تنقید کی زد میں

بھارتی کانٹینٹ کری ایٹر پاکستانی ڈرامے کا منظر نقل کرنے پر تنقید کی زد میں

Oct 29, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)پاکستانی ڈرامے ’’مٹی دے باوے‘‘ کے ایک مشہور منظر کی نقل کرنے پر بھارتی کانٹینٹ کری ایٹر ملن ٹھاکر کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا ہے۔ڈرامے کی مقبولیت سرحد پار بھی پہنچ چکی ہے، جس میں ماہرہ خان، وہاج علی، امر خان اور جنید خان سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔حال ہی میں ملن ٹھاکر نے ڈرامے کے ایک منظر کو اپنے انداز میں پیش کرتے ہوئے ویڈیو بنائی، جس میں بالا کی ایک بیوہ سے پہلی ملاقات دکھائی گئی تھی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستانی اور بھارتی صارفین نے اسے اصل ڈرامے کے منظر کی نقل قرار دیا اور سوشل میڈیا پر تبصرے شروع کردیے۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پاکستانی ڈرامہ اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ پڑوسی ملک میں بھی اس کی نقل کی جارہی ہے۔ ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ نقل دیکھنے کے بجائے اصل ڈرامہ دیکھا جائے، جبکہ بعض صارفین نے بالا اور قمرالنساء کے اصل کرداروں کو زیادہ متاثر کن قرار دیا۔بھارتی کانٹینٹ کری ایٹر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔