کراچی میں منشیات نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات میں نئی پیش رفت

14 گھنٹے قبل
کراچی میں منشیات نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات میں نئی پیش رفت

کراچی ( اباسین خبر) مبینہ منشیات کیس کے حوالے سے تحقیقات میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک مبینہ منشیات نیٹ ورک سے جڑے افراد سے متعلق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کچھ طلبہ و طالبات بھی اس نیٹ ورک کے ذریعے منشیات حاصل کرنے والوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ان کی عمریں تقریباً سولہ سے چوبیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق اس نیٹ ورک کے ذریعے مختلف علاقوں میں منشیات کی ترسیل کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے تھے، جن میں نجی ذرائع اور مختلف افراد کے ذریعے ترسیل شامل ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مبینہ طور پر بعض تعلیمی اداروں کے طلبہ کے رابطوں اور ان کے نیٹ ورک سے تعلقات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ پورے سلسلے کو واضح کیا جا سکے۔حکام کے مطابق زیرِ تفتیش افراد کے موبائل ڈیٹا اور رابطہ نمبروں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر کرداروں کی نشاندہی ہو سکے۔تفتیشی عمل جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں مزید پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔