نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کا اعلان
Sep 18, 2026|ویب ڈیسک
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو شکست دینا اور اسے اقتدار سے ہٹانا اسرائیل کی اولین ترجیح ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پہلے ایرانی حکومت کو شکست دے کر اس کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گا، جس کے بعد حزب اللہ سے نمٹا جائے گا اور اسے بھی ختم کیا جائے گا۔