نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شوہر کے دوست نے خوشخبری سنا دی
Oct 9, 2026|ویب ڈیسک
ابوظہبی ( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال اس خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔دنیانیوز کے مطابق، اداکارہ کے شوہر کے قریبی دوست نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر بچے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے جوڑے کو مبارک باد دی اور نومولود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025 میں دبئی میں ہوئی تھی۔