نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
Oct 9, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 75 سالہ اداکار کی میت گوا سے پونے منتقل کی گئی، جہاں ان کی خواہش کے مطابق دونجے گاؤں میں واقع فارم ہاؤس پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔اس موقع پر میت کو بھارتی پرچم میں لپیٹا گیا اور تین فائر کر کے سرکاری سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے چتا کو آگ دی۔تقریب میں فلمی شخصیات، سیاسی رہنماؤں، اہلِ خانہ اور ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔ نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کو گوا میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔