صحافی کی جیا بچن پر تنقید، ’’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو دکھائیے‘‘

صحافی کی جیا بچن پر تنقید، ’’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو دکھائیے‘‘

Oct 9, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی ( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن ایک صحافی کے ساتھ مبینہ تلخ کلامی کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں جیا بچن اور ایک صحافی کے درمیان گھورنے کے معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق، صحافی نے اداکارہ سے کہا کہ وہ انہیں اس لیے تصویر بنا رہا تھا کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں۔ اس نے جیا بچن کی بیٹی سے انہیں وہاں سے لے جانے کو بھی کہا اور اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے، ہمیں نہیں۔‘‘صحافی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کر رہا تھا اور اداکارہ کا رویہ غیر ضروری تھا۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین صحافی کی حمایت کر رہے ہیں۔