کرن اشفاق کا مستقل حجاب کرنے کا اعلان، مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا

کرن اشفاق کا مستقل حجاب کرنے کا اعلان، مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا

Oct 9, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل اور عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار نے حجاب کرنا شروع کر دیا ہے اور مستقل طور پر حجاب کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حجاب کرنا ان کی زندگی کا ایک بڑا مقصد تھا، جو اب پورا ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کے سوالات کے جواب میں کرن اشفاق نے واضح کیا کہ ان کے سابق شوہر عمران اشرف نے کبھی انہیں حجاب کرنے کے لیے نہیں کہا تھا۔ ان کے مطابق، حجاب کرنا ان کی اپنی خواہش تھی اور وہ اس کے لیے رویا بھی کرتی تھیں۔اداکارہ نے اپنے اس نئے سفر میں حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔