تنوشری دتہ کے متنازع تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا سخت ردعمل

تنوشری دتہ کے متنازع تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا سخت ردعمل

Oct 17, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ کے آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے اپنے والد کی موت پر کیے گئے متنازع تبصرے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے انتقال پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’شیطان مر گیا‘‘۔ ان کا یہ تبصرہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، جس کے بعد نانا پاٹیکر کے مداحوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اب ملہار پاٹیکر نے بھی اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ جس معاملے کو لوگ بلاوجہ دوبارہ اٹھا رہے ہیں، وہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔ملہار پاٹیکر کے مطابق عدالت اس معاملے کو واضح کر چکی ہے اور کیس بھی ختم ہو گیا ہے، اس کے باوجود لوگ اس پر گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے افراد سے کچھ نہیں کہنا چاہتے، کیونکہ سچ اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خدا سب کا بھلا کرے، ان کی جانب سے یہی پیغام ہے۔واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال قبل 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہارن اوکے پلیز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا تھا۔