فیصل قریشی کا حریم فاروق کو گلے لگانا، اہلیہ کے تاثرات کی ویڈیو وائرل
کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔حال ہی میں فلم ’’مینگو جٹ‘‘ کے پریمیئر میں فیصل قریشی اپنی اہلیہ ثنا فیصل اور ساتھی اداکارہ حریم فاروق کے ہمراہ شریک ہوئے۔تقریب کے دوران فیصل قریشی نے حریم فاروق کو گلے لگایا اور دونوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر ثنا فیصل کے چہرے کے تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ثنا فیصل کے تاثرات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع کردیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ حریم فاروق کو دیکھنے کے لیے ثنا فیصل کا انداز خاصا دلچسپ تھا۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ شاید ثنا فیصل بھی گلے ملنے کی توقع کر رہی تھیں، جبکہ بعض افراد نے سرعام گلے ملنے کے انداز پر اعتراض کیا۔تاہم ثنا فیصل کی جانب سے تاحال وائرل ویڈیو پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔