بیٹی کی پیدائش پر معاذ صفدر کا اہلیہ کو قیمتی گاڑی کا تحفہ

بیٹی کی پیدائش پر معاذ صفدر کا اہلیہ کو قیمتی گاڑی کا تحفہ

Nov 16, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور خاندانی وی لاگر معاذ صفدر نے تیسری اولاد اور بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں اہلیہ صبا معاذ کو سرمئی رنگ کی سوزوکی ویگن آر تحفے میں دے دی۔معاذ صفدر کی جانب سے خریدی گئی نئی گاڑی گھر پہنچائی گئی، جس پر صبا معاذ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا شکریہ ادا کیا۔صبا معاذ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انہوں نے شوہر کو ایک خوبصورت شہزادی کا باپ بنایا، جبکہ شوہر نے انہیں بھی شہزادی جیسا احساس دلایا۔ان کی پوسٹ سامنے آنے پر مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دی اور معاذ صفدر کے اس محبت بھرے اقدام کو سراہا۔واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے معاذ صفدر اور صبا معاذ سماجی رابطوں کے ذرائع پر کافی مقبول ہیں اور اپنی نجی زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔