100 ابوبکر بھی سالار سکندر کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عمیرہ احمد

100 ابوبکر بھی سالار سکندر کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عمیرہ احمد

Nov 16, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف ناول نگار عمیرہ احمد نے اپنے مقبول ناول ’’پیر کامل‘‘ کے کردار سالار سکندر اور ڈرامہ سیریل ’’درِ نجات‘‘ کے کردار ابوبکر امان کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والے موازنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالار سکندر جیسا کردار کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا۔عمیرہ احمد کے تخلیق کردہ سالار سکندر کو قارئین میں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہے، جبکہ ڈرامہ ’’درِ نجات‘‘ کے کردار ابوبکر امان کو بھی ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔دونوں کرداروں کا موازنہ بڑھنے پر مصنفہ نے واضح کیا کہ 100 ابوبکر بھی مل جائیں تو سالار سکندر کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مداحوں سے دونوں کرداروں کا تقابل بند کرنے کی درخواست بھی کی۔عمیرہ احمد کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ سالار سکندر کا کردار اتنا غیر معمولی ہے کہ خود مصنفہ کو بھی اس کے دفاع کے لیے سامنے آنا پڑا، جبکہ ایک اور مداح کے مطابق شاید عمیرہ احمد بھی دوبارہ سالار سکندر جیسا کردار تخلیق نہ کرسکیں۔