درفشاں بغیر میک اپ بھی خوبصورت دکھائی دیں، عتیقہ اوڈھو کی تعریف

درفشاں بغیر میک اپ بھی خوبصورت دکھائی دیں، عتیقہ اوڈھو کی تعریف

Nov 16, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نوجوان اداکارہ درفشاں سلیم کی اداکاری اور قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا ہے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ درفشاں نے اپنے حالیہ ڈرامے میں نہ میک اپ کیا، نہ لپ اسٹک لگائی، نہ مصنوعی پلکیں استعمال کیں اور نہ ہی بالوں کو خاص انداز میں سنوارا، اس کے باوجود وہ پردۂ اسکرین پر انتہائی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ درفشاں کی خوبصورتی اور سادگی ان کا اپنا کمال ہے، جبکہ ان کی فطری اداکاری سے کردار بھی حقیقت کے قریب محسوس ہوتا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے درفشاں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک حقیقی کردار پیش کیا ہے، جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے اداکارہ کی کارکردگی کو 9 نمبر بھی دیے۔