شرح سود کے فیصلے کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شرح سود کے فیصلے کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Oct 26, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔گزشتہ پالیسی جائزوں میں شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔اجلاس میں افراط زر کی صورتحال اور دیگر اہم معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک پریس بریفنگ میں فیصلے سے متعلق اعلامیہ جاری کریں گے۔