میسی نے ورلڈ کپ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
میکسیکو سٹی( سپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام تو کیا، مگر اس بار یہ اعزاز ان کے لیے خوشگوار ثابت نہ ہوا۔فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں ارجنٹینا اور مصر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی اپنی پنالٹی کک گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے علاوہ سب سے زیادہ پنالٹیز ضائع کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔میچ کے دوران ارجنٹینا ایک گول کے خسارے میں تھا، اسی دوران ٹیم کو اسکور برابر کرنے کا بہترین موقع ملا، لیکن میسی کی دائیں جانب لی گئی پنالٹی کو مصر کے گول کیپر نے شاندار انداز میں روک لیا۔اس ناکام کوشش کے ساتھ ہی میسی نے اپنے ورلڈ کپ کیریئر میں چوتھی پنالٹی ضائع کی، جو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ ضائع کی جانے والی پنالٹیز کا ریکارڈ بن گیا۔