مولانا ہدایت اللہ شاہ کی وفات میرے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، فضل الرحمن

مولانا ہدایت اللہ شاہ کی وفات میرے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، فضل الرحمن

Nov 23, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( اباسین خبر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق سینیٹر، مرکزی شوریٰ کے رکن اور امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع مانسہرہ مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مولانا ہدایت اللہ شاہ کی وفات جماعت، دینی حلقوں اور ذاتی طور پر ان کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مخلص، وفاشعار اور قابلِ اعتماد ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔