بیٹی کا نصیب محض شادی تک محدود نہیں: صنم سعید

بیٹی کا نصیب محض شادی تک محدود نہیں: صنم سعید

Nov 24, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے بیٹیوں کے نصیب سے متعلق معاشرتی سوچ پر مبنی ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے، جس کا عنوان ’آپ کا نصیب شادی سے کہیں بڑھ کر ہے‘ رکھا گیا ہے۔شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ جب کسی کے گھر بیٹی کی ولادت ہوتی ہے تو عموماً اس کے اچھے نصیب کے لیے دعا کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے بہترین نصیب عطا فرمائے، تاہم بدقسمتی سے اکثر اس دعا کا مفہوم صرف ایک اچھے جیون ساتھی کے ملنے تک ہی محدود کر دیا جاتا ہے۔پیغام میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ محبت کرنے والے والدین، علم حاصل کرنے کے مواقع، رزقِ حلال، مخلص دوست اور دوسروں کے کام آنے کی توفیق بھی زندگی کی نہایت قیمتی نعمتیں ہیں۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بیٹی کا نصیب محض اس گھر تک محدود نہیں ہوتا جہاں اس کی شادی ہو گی، بلکہ اس کی زندگی اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں، رحمتوں اور وسیع امکانات سے بھری ہوئی ہے۔