کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں تقریباً دس کروڑ روپے مالیت کے سونے کی ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیڑھ سال قبل پنجاب سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ میں دو جیولرز سے سونا لوٹا تھا، جو زیورات کوئٹہ کے تاجروں کے آرڈرز پر لے کر جا رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
قلعہ سیف اللہ میں 10 کروڑ کے سونا ڈکیتی کیس کا سرغنہ گرفتار
2 گھنٹے قبل