ایل پی جی کی قیمتیں برقرار، مختلف شہروں میں فی کلو نرخ 650 روپے تک پہنچ گئے
Oct 26, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور فی کلو نرخ 600 سے 650 روپے تک برقرار ہیں۔لاہور میں دکانداروں کی ہڑتال کے باعث ایل پی جی کی دکانیں دوسرے روز بھی بند رہیں، جبکہ کوئٹہ میں قیمت 30 روپے کمی کے بعد 520 روپے فی کلو ہوگئی۔پشاور میں ایل پی جی 570 روپے، اٹک، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ کراچی میں اس کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ کراچی میں مرغی کا گوشت 740 روپے، لاہور میں 640 روپے اور کوئٹہ میں 650 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ عمان سے ایل پی جی لے کر آنے والے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد گیس کی قیمتوں میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔