عمران خان کو بھارت چھوڑنے کے نوٹس پر لیکھا واشنگٹن کا ردعمل سامنے آگیا

عمران خان کو بھارت چھوڑنے کے نوٹس پر لیکھا واشنگٹن کا ردعمل سامنے آگیا

Oct 16, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران خان کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شرکت کے بعد بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کیے جانے پر ان کی پارٹنر اور اداکارہ لیکھا واشنگٹن نے ان کی حمایت کردی۔لیکھا واشنگٹن نے سوشل میڈیا پر عمران خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، جو دورانِ حراست پولیس کی گاڑی میں بنائی گئی تھی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے مختصر پیغام ’’صرف پیار‘‘ تحریر کیا۔واضح رہے کہ عمران خان، ان کی پارٹنر لیکھا واشنگٹن اور کزن زین میری خان کو 10 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والے احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تینوں کو اسی روز بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔بعدازاں بھارتی حکام نے امیگریشن قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا۔ حکام کے مطابق اداکار امریکی شہری ہیں اور ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب عمران خان نے حکام کے اس نوٹس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے وکلا کا مؤقف ہے کہ متعلقہ قوانین کے تحت احتجاج میں شرکت کرنا غیر قانونی نہیں ہے۔