خلیل الرحمٰن قمر نے صبا قمر کے لباس سے متعلق سابقہ بیان کی وضاحت کردی

خلیل الرحمٰن قمر نے صبا قمر کے لباس سے متعلق سابقہ بیان کی وضاحت کردی

Oct 16, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ صبا قمر کے بولڈ لباس سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی معاملہ ہے۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ وہ صبا قمر کے حوالے سے کہے گئے اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صبا قمر اپنی مرضی کے مطابق جو چاہیں پہن سکتی ہیں اور وہ انہیں روکنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ یہ معاملہ اللہ اور متعلقہ فرد کے درمیان ہے۔تاہم ڈرامہ نگار نے واضح کیا کہ وہ اپنے تحریر کردہ ڈراموں میں بولڈ لباس کی اجازت نہیں دیتے۔ ان کے مطابق وہ گہرے گلے والے ملبوسات کو بھی پسند نہیں کرتے۔خلیل الرحمٰن قمر نے مختصر لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرد خود مکمل لباس پہنتے ہیں، لیکن خواتین کو کم لباس پہننے کی ترغیب دیتے ہیں۔ان کے تازہ بیان کے بعد لباس کے انتخاب، ذاتی آزادی اور ڈراموں میں ملبوسات کے استعمال سے متعلق بحث ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بن گئی ہے۔