خیبر پختونخوا کے عوام نو منتخب انتظامیہ سے امن اور ترقی کے امیدوار

خیبر پختونخوا کے عوام نو منتخب انتظامیہ سے امن اور ترقی کے امیدوار

Oct 26, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور ( اباسین خبر) خیبر پختونخوا کے عوام نے نو منتخب انتظامیہ سے صوبے میں امن و استحکام کی بحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔پشاور سمیت خیبر، مہمند، باجوڑ اور مردان کے شہریوں نے نئی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ گورنر راج کے بعد صوبے میں امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو تعلیمی نظام بہتر بنانے، ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینے اور مہنگائی میں کمی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان کے مطابق پسماندہ علاقوں کی یکساں ترقی اور امن و امان کی بحالی سے ہی عوام کا اعتماد بحال ہوسکتا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق گورنر راج کے نفاذ سے صوبے میں ترقی اور بہتری کی نئی امید پیدا ہوئی ہے، تاہم اس کے ثمرات کے لیے مؤثر حکمت عملی اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔