کیارا اڈوانی کا شوہر سدھارتھ کا موبائل فون چیک کرنے کا اعتراف
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کا موبائل فون چیک کرتی ہیں۔سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے مقبول بھارتی پروگرام ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن کی حالیہ قسط میں شرکت کی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے موبائل فون دیکھنے، رات گئے تک گفتگو کرنے اور تعطیلات کے دوران تصاویر بنانے سمیت مختلف دلچسپ موضوعات پر بات کی۔گفتگو کے دوران میزبان کرن جوہر نے دونوں سے پوچھا کہ کیا وہ کبھی ایک دوسرے کے موبائل فون چیک کرتے ہیں؟ اس سوال پر سدھارتھ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا، تاہم کیارا نے صاف اعتراف کیا کہ وہ اپنے شوہر کا فون دیکھتی ہیں۔کرن جوہر کے مزید استفسار پر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کبھی کبھار موبائل میں موجود بے ترتیب گفتگو پڑھنے میں دلچسپی ہوتی ہے، وہ محض یونہی ایسا کرتی ہیں۔ کیارا کے اس اعتراف پر سدھارتھ نے مذاقاً کہا کہ اب انہیں بھی اپنی اہلیہ کا فون چیک کرنا پڑے گا۔