ہما قریشی نے نئے کردار کیلئے سر منڈوالیا، مداح حیران

ہما قریشی نے نئے کردار کیلئے سر منڈوالیا، مداح حیران

Nov 12, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اپنی آنے والی نئی سیریز میں کردار کی مناسبت سے سر منڈوالیا، جس کے بعد مداح ان کا نیا روپ دیکھ کر حیران رہ گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہما قریشی سیاسی ڈراما سیریز ’’مہارانی سیزن 5‘‘ میں رانی بھارتی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کا پہلا تشہیری منظر جاری کردیا گیا ہے۔ اس میں اداکارہ کو گنجے سر کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔ایک انٹرویو میں ہما قریشی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کردار کی ضرورت کے تحت اپنے بال منڈوائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گنجا ہونا ان کے لیے بالکل نیا تجربہ تھا اور اگرچہ یہ ایک بڑا فیصلہ تھا، تاہم وہ یہ جاننے کے لیے پُرجوش تھیں کہ اس تبدیلی کا ان کی اداکاری پر کیا اثر پڑے گا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ’’مہارانی سیزن 5‘‘ ناظرین کو حیران کردے گا۔ ان کے مطابق اس سیریز کا ہر سیزن بطور اداکارہ ان کے لیے کچھ نیا لے کر آتا ہے، تاہم موجودہ سیزن خاص اہمیت کا حامل ہے اور اس کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے۔